اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے خلاف فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے خلاف فرد جرم ایک بار پھر مؤخر
اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس، شہباز گل کے خلاف فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف شہباز گل اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی  ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ شہباز گل اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فرد جرم موخر کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

گذشتہ سماعت میں  بھی شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی تھی، عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور   کر لی تھی۔

مزید :

قومی -