آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،شاہ محمود قریشی 

 آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،شاہ محمود قریشی 
 آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،شاہ محمود قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایک بار پھر آئین پر حملہ ہورہاہے ، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھ پر الزام ہے میں نے لوگوں کو اکسایا، میں اکسانے والوں میں سے نہیں سمجھانے والوں میں سے ہوں،کل کور کمیٹی اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیس کی آپ بیتی بیان کی،ان کاکہناتھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے،چیف جسٹس نے گزشتہ روز دوٹوک اور واضح فیصلے کئے،مطالبہ کیا جارہا تھا فل کورٹ بنایا جائے، اٹارنی جنرل درخواست کر رہے تھے موقف پیش نہیں کر سکتے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ چیف جسٹس نے رولز کے تحت 3 رکنی بنچ بنایا،پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کاساتھ دے گی، ان کاکہنا تھا کہ ایک بار پھر آئین پر حملہ ہورہاہے ،ہم چاہتے ہیں سب آئین پر عمل کریں، آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان رول آف لا کی جنگ لڑنے نکلے ہیں، بلاول بھٹو حملہ کرنے والوں کیخلاف خاموش ہیں،کیا نیب کیسز یا اقتدار کی کرسی نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیاہے؟