ڈیموکریسی سمٹ ، پاکستان کی عدم شرکت پر امریکہ نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا

ڈیموکریسی سمٹ ، پاکستان کی عدم شرکت پر امریکہ نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا
ڈیموکریسی سمٹ ، پاکستان کی عدم شرکت پر امریکہ نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہماری پاکستان کیساتھ گہری سیکیورٹی پارٹنر شپ ہے۔پاکستان سے جمہوریت، انسانی حقوق، آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا  سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، ڈیموکریسی سمٹ میں عدم شرکت کے فیصلے کے باوجود پاکستان کیساتھ کام کرتے رہیں گے۔