سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا

سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا ...
سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر سہیل علی خان کوایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا ہے جبکہ انکی پیش رو شاہیرہ شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر  سہیل علی خان جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے کو فوری طور پر آ ئندہ وہ احکامات تک  ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیاہے۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن  کے مطابق انفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی آفیسر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد کا تبادلہ کرتے ہوئے  انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔