ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور ہونڈ ا 125 کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا 

ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور ہونڈ ا 125 کی قیمت میں ہوشربا ...
ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور ہونڈ ا 125 کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربااضافہ کر دیاہے ، موٹر سائیکلوں کی قیمت میں پانچ ہزار سے 15 ہزار تک کا اضافہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیاہے جس کے بعد قیمت خرید ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5400 بڑھانے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر فروخت ہو رہی تھی ۔

ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر قیمت 8 ہزار روپے بڑھاتے ہوئے 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ،ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جو کہ 3 لاکھ 65 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

 ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فی موٹرسائیکل 5000 سے 15000 اضافے کے ساتھ غریب کی سواری ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -