شعیب کی بیٹے کیساتھ دبئی کی رہائشگاہ پر کھیلنے کی ویڈیو شیئر لیکن ثانیہ مرزا کہاں ہیں؟ مداح تشویش میں مبتلا

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک کو اذہان کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائشگاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا۔تاہم ویڈیو میں شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موجود نہیں ہیں جس نے مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا دبئی کے بجائے ان دنوں بھارت میں موجود ہیں، 31 مارچ کو انہوں نے ممبئی میں معروف بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے کلچرل سینٹر کی اوپننگ کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں بالی وڈ کے معروف ستاروں نے شرکت کی، اس کے علاوہ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی فیملی کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی، عمرے میں ثانیہ مرزا کے والدین اور بہن ساتھ تھے جب کہ شعیب، ثانیہ مرزا کے ہمراہ نہیں تھے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے ایک عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، شعیب ملک کی پوسٹ پر بھی فینز نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں؟
اس سے قبل ثانیہ مرزا نے جب تصاویر پوسٹ کی تھیں تب مداحوں نے شعیب ملک کے حوالے سے پوچھا تھا۔