براہ راست تجارتی تعلقات نہیں، ایک پاکستانی یہودی نے عرب ملک سے پاکستانی اشیا ءاسرائیل بھیجیں: طاہر اشرفی

براہ راست تجارتی تعلقات نہیں، ایک پاکستانی یہودی نے عرب ملک سے پاکستانی اشیا ...
براہ راست تجارتی تعلقات نہیں، ایک پاکستانی یہودی نے عرب ملک سے پاکستانی اشیا ءاسرائیل بھیجیں: طاہر اشرفی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے نمائندہ خصوسی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، ایک پاکستانی یہودی نے عرب ملک سے پاکستانی اشیاء اسرائیل بھیجیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پراپیگنڈا بند کرے۔ صرف سیاسی مقاصد کیلئے متفقہ مؤقف کو متنازع نہ بنایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے کوئی تجارتی روابط یا تعلقات نہیں ہیں۔ ایک پاکستانی یہودی نے اسرائیل جو پاکستانی مصنوعات بھجوائی ہیں وہ براہ راست نہیں بلکہ ایک عرب ملک کے ذریعے بھجوائیں۔ عمران خان کے دور میں ایک پاکستان یہودی کو اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں زیر گردش تھیں جن میں پاکستانی مصنوعات کو اسرائیلی مارکیٹوں میں فروخت ہوتے دکھایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -