میو ہسپتال  لاہور  "لاوارث "ہو گیا ،3بڑے عہدے خالی، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، ہسپتال کے 8 ارب کے فنڈز پر کون قبضہ کرنا چاہتا ہے ؟ اندرونی کہانی جانیے

میو ہسپتال  لاہور  "لاوارث "ہو گیا ،3بڑے عہدے خالی، مریضوں کا کوئی پرسان حال ...
میو ہسپتال  لاہور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبال  سے)ایشیا ءکا سب سے بڑا اور قدیم مرکز صحت میو ہسپتال  لاہور  "لاوارث "ہو گیا , ہسپتال کے انتظامی امور چلانے والے3بڑے ہسپتال میں موجود نہیں .میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر ملک عمرہ پر ہیں, چیف ایگزیکٹر آفیسر ڈاکٹر ہارون حامد روز کی چھٹی پر کراچی چلے گئے ہیں جبکہ ایک سازش کے تحت تیسرا بڑا عہدہ جو کہ  میڈیکل سپریٹنڈنٹ ایڈمن کہلاتا ہے اس اہم پوسٹ پر ڈاکٹر اعظم تعینات تھے جنہیں تبدیل کر دیا گیا ہے .جب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر ملک عمرہ کی چھٹی پر گئے تو محکمہ صحت نے ڈاکٹر اعظم کو قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا ان کے چھٹی پر جاتے ہی قائم مقام  ایم ایس کو بھی تبدیل کر دیا گیا اور انہیں ڈائریکٹر بلڈ ٹرانسفیوژن تعینات کر دیا گیا جس کے بعد ہسپتال  3 بڑے انتظامی امور کے عہدوں سے خالی  ہو گیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں سے ہسپتال بغیر سربراہ کے چل رہا ہے۔

اس کے پیچھے کہانی یہ بتائی جارہی ہے کہ ایک مافیا میں ہسپتال کے 8 ارب کے فنڈ پر قابض ہونا چاہتا ہے جس کے لیے انہوں نے پوری منصوبہ بندی کی ہے اس میں خفیہ  ہاتھوں نے پہلے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر ملک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ہارون حامد کو آپس میں لڑایا  اور ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دلائیں جس کے بعد جب ایم ایس ڈاکٹر منیر ملک سے باہر چلے گئے اور دوسرے بڑے عہدے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر اعظم کو بھی تبدیل کردیا اور  بعد میں تسلسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایک ہفتے کی چھٹی پر کراچی بھیج دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال  کیساتھ ساتھ اس کے 2الائی ہسپتالوں لیڈی ایچی سن اور لیڈی ولنگڈن ہسپتال پر بھی یہ مافیا قبضہ کرنا چاہتا ہے اور چاروں ہسپتالوں میں اپنے من پسند افراد کو تعینات کرانا چاہتا ہے جس کے لئے یہ لڑائی کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہسپتال کا نظم و نسق بگڑ چکا ہے اور مریضوں کے لئے ہر طرف مسائل ہی مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں یہاں تک کہ ہسپتال کے یہ حالات ہے کہ آپریشن کرنے کے لئے بے ہوشی کی دوائی  تک میسر نہیں ۔ برنولہ اور سرنجز تک ہسپتال میں میسر نہیں ہے اس صورت حال کے باعث مریضوں کے آپریشن کے لیے لمبی تاریخ دی جا رہی ہے

 اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیں گے ایک ہی وقت میں ہسپتال کے3 بڑوں کا چھٹی پر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔  وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ سے رپورٹ  طلب کریں گے۔