سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز تشکیل دے دیئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز تشکیل دے دیئے،سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بنچ 1 چیف جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ 2 کا حصہ ہوں گے،بنچ 3 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل ہوگا، بنچ4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ 5 کا حصہ ہونگے،بنچ 6 جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا،بنچ 7 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
خصوصی بنچ 1 چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا،خصوصی بنچ4 جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔