13 کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سازش کر رہا ہے, جمشید چیمہ کھل کر بول پڑے

13 کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سازش کر رہا ہے, جمشید چیمہ کھل کر بول پڑے
13 کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سازش کر رہا ہے, جمشید چیمہ کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوکل پرسن فوڈ سیکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ 13 کا ٹولہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جس طرح کی سازش کر رہا ہے اس سے نظا م انصاف کی چولیں ہل گئی ہیں، پی ٹی آئی ماتحت سے لے کر اعلیٰ عدلیہ تک جامع اصلاحات چاہتی ہے جس کا مقصد نظام انصاف کو مضبوط کرنا ہے جبکہ چوروں کا ٹولہ اپنے مفادات کیلئے گھنٹوں میں قانون سازی کر رہاہے،قوم یہ دیکھ لے عمران خان اس ملک اور ان کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سسیلین مافیا کے خلاف تن تنہا کھڑا ہے اور انشا اللہ اس جنگ میں جیت حق اور سچ کی ہو گی۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بدحواس ہوچکی ہے،ہر وہ شخص جو اپنے حقوق مانگ رہا ہے اس کی زبان کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ سیاسی دور نہیں بلکہ بد ترین ڈکٹیٹر شپ کا دور ہے۔ ملک کے حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں اب انتخابات نہ کرائے گئے تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ پاکستان میں سچ بولنا بلکہ بولنا ہی جرم ٹھہرادیا گیا ہے لیکن قوم اب چپ نہیں رہے گی۔