تنازعات کا شکار بنچ عدلیہ کی ساکھ کیلئے ٹھیک نہیں ، شیری رحمان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر موسمی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ تنازعات کا شکار بنچ عدلیہ کی ساکھ کیلئے ٹھیک نہیں ، 9 ارکان پر مشتمل عدالتی بنچ 3 ارکان تک محدود ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیری رحمان کاکہناتھا کہ فیصلے سے پہلے بنچ متنازعہ ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا،ایک بار پھر حکومت کی فل کورٹ کی استدعا مسترد کی گئی،ان کاکہناتھا کہ فل کورٹ درخواست مسلسل مسترد ہونے پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔