لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی کے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نظربندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس امجد رفیق نے حافظ علی رضا کی درخواست پر 9 صفحات تحریری فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے 14 افراد کو 21 مارچ سے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا،فیصلے میں کہا گیاہے کہ نظر بند کئے گئے افراد کی نظر بندی نیشنل سکیورٹی، پبلک آرڈر کیلئے کی جاتی ہے،دوران جنگ نظربندی کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔
فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ 3 ایم پی او کا مقصد کسی بھی شخص کو پبلک سیفٹی کے خلاف کام سے روکنا ہے اس کا نتیجہ اخذ کرنے کیلئے ریکارڈ پر ٹھوس شواہد ہونے ضروری ہے،ٹھوس شواہد میں وال چاکنگ خفیہ ٹرانزیکشن واٹس اپ کال وغیرہ شامل ہوتے ہیں ،نظر بند کئے گئے افراد کیخلاف ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ۔