دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا پکڑا گیا

دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا پکڑا گیا
دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا پکڑا گیا

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم حکام نے دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا برآمد کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم نے سونا اپنے دستی بیگ میں چھپا رکھا تھا، پاکستانی نژاد امریکی شہری دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ کسٹم حکام نے شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی۔ 

کروڑوں روپے مالیت کا سونا ملنے پر ملزم ملکیت سے متعلق کوئی قانونی دستاویز فراہم نہیں کر سکا جس پر حکام نے سونا قبضے میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مزید :

جرم و انصاف -