راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) گلاس فیکٹری کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔