آئی ایم ایف نے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بڑا قرض پروگرام کس ملک کیلئے منظور کر لیا؟

آئی ایم ایف نے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بڑا قرض پروگرام کس ملک کیلئے منظور کر لیا؟
آئی ایم ایف نے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بڑا قرض پروگرام کس ملک کیلئے منظور کر لیا؟

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے یوکرین کیلئے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض پروگرام کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ان فنڈز سے یوکرین کو معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف ابتدائی طور پر یوکرین کو 2 ارب 7 کروڑ ڈالر جاری کرے گا اور 15 ارب  60 کروڑجنگ زدہ ملک  کو اگلے 4 سال میں  دیئے جائیں گے۔

حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے  کہ یہ فنڈز آئی ایم ایف کے 115  ارب  ڈالر کے اس  تعاون  پیکج کا حصہ ہیں جس کے ذریعے جنگ سے ہونے والے نقصانات کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔