راولپنڈی ؛اغوا برائے تاوان کی واردات میں مغوی 13 سالہ بچہ قتل ، اغواکار کون تھا؟ جانیے

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں مغوی 13 سالہ بچہ قتل ہوگیا، پولیس کی کارروائی میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم محمد عمر کی نشاندہی پر کارروائی کی توملزم کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ،پولیس کا کہناہے کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اغوا کار کے دیگر 2 ساتھی فرار ہو گئے،اغواکار نے 13 سالہ مغوی مجتبیٰ کے باپ سے 10 لاکھ تاون طلب کیاتھا،پولیس کاکہناہے کہ ہلاک اغوا کار بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا ۔