پاک کیویز ٹی 20 سیریز؛آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

پاک کیویز ٹی 20 سیریز؛آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی؟ پی سی بی نے اعلان ...
پاک کیویز ٹی 20 سیریز؛آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو گی، پی سی بی نے اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے لاہور میں شیڈول ٹی 20 میچوں کیلئے ٹکٹوں کی کل سے آن لائن بکنگ ہو گی، 6 اپریل سے مقررہ مقامات سے خریدی جا سکیں گی ۔
لاہور میں پاک کیوی ٹی 20 میچز14 ،15 اور 17 اپریل کو ہوں گے ،اتوار کو آن لائن بکنگ کا آغاز دن کے 11 بجے سے ہوگا۔
پی سی بی نے کہاہے کہ ٹکٹ کی مالیت کم سے کم 250 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار روپے ہو گی ،وی وی آئی پی انکلوژر کیلئے ٹکٹ3 ہزار، وی آئی پی انکلوژر کا2 ہزار میں ملے گا، پریمیم ایک ہزار،فرسٹ کلاس500 اور جنرل ٹکٹ250 روپے میں ملے گا۔

مزید :

کھیل -