'عمران اور فواد بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے'، (ن )لیگی رہنما کا طنز

'عمران اور فواد بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے'، (ن )لیگی رہنما کا طنز
'عمران اور فواد بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے'، (ن )لیگی رہنما کا طنز

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران اور فواد بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری کی آج کی پریس کانفرنس آنسو بہائے بغیر منت ترلہ شو تھا۔ گولیاں، ڈنڈے اور پتھر برسانے والے آج خود کو کیڑے مکوڑے کہہ رہے ہیں۔ پٹرول بم مارو گے تو دہشت گردی کے مقدمے درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر بنیں اور ٹیریان نیازی سے متعلق کیس میں جواب دیں۔  آپ کیسے بہادر ہیں جو بیٹی کو اس کا حق دینے سے ڈرتے ہیں۔

مزید :

قومی -