بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت کا کیس ، گرفتار ملزموں کے ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت کا کیس ، گرفتار ملزموں کے ریمانڈ کی درخواست پر ...
بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت کا کیس ، گرفتار ملزموں کے ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزموں کی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سائٹ ایریا میں نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار8 افراد کو عدالت میں پیش کر دیا،تفتیشی افسر نے ملزموں کے 14 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزموں سے تفتیش کرنی ہے ۔

عدالت نے فیکٹری مالک سمیت تمام ملزم5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے،عدالت نے ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مستردکردی۔