وہی ہوا جس کا ڈر تھا، ہنڈا کے بعد یاماہا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے بارے میں خبرآگئی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، ہنڈا کے بعد یاماہا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے بارے ...
وہی ہوا جس کا ڈر تھا، ہنڈا کے بعد یاماہا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے بارے میں خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں،  ہنڈا کے بعد اب یاماہا نے بھی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا کمپنی کے بعد اب یاماہا کمپنی بھی بائیکس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا، موٹر سائیکل کی قیمت 38 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی۔ یاماہا کمپنی کی جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائی بی 125 زی کی قیمت 34 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔جبکہ وائی بی 125 زی ایکس 36 ہزار روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 30 ہزار 500 سے 3 لاکھ 66 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔

یاماہا کی وائی بی آر 125 سی سی کی قیمت 37 ہزار روپے اضافے کے ساتھ  3 لاکھ 39 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 500 روپےہو گئی ہے، وائی بی آر 125 جی بھی 38 ہزار 500 روپے مہنگی ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار سے 3 لاکھ 91 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یاماہا کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔

مزید :

بزنس -