بنیادی اشیاء کی طلب و رسد میں فرق، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان

بنیادی اشیاء کی طلب و رسد میں فرق، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان
بنیادی اشیاء کی طلب و رسد میں فرق، مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان
سورس: File Photo

  

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مہنگائی بڑھی، روپے کی قدر میں کمی بھی ایک وجہ ہے .

روزنامہ جنگ کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، سیاسی و معاشی عدم استحکام بھی ا سباب ہیں،مالی سال کےا ختتام تک کمی کا ا مکان ، جولائی تا جنوری بجٹ خسارہ میں 4 فیصد اضافہ ہوا .وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری کے 7ماہ میں بجٹ خسارہ میں 4فیصد اضافہ ہوا ہےگزشتہ برس کے سات ماہ میں بجٹ خسارہ 1898ارب روپے تھا جو رواں برس بڑھ کر 1974ارب روپے ہو گیا ، جولائی تا فروری کے 8ماہ میں ترسیلات زر میں 10.9فیصدکمی ہوئی

برآمدات میں 9.7فیصد ، درآمدات میں 21فیصد کمی ہوئی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 8ماہ میں68فیصد کمی کیساتھ 3ارب 90کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 12ارب10کروڑ ڈالر تھا، بیرونی سرمایہ کاری میں 40.4فیصد کمی ہوئی۔  وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے جاری رقم میں 40.9فیصد کمی ہوئی ، مہنگائی کی اوسط شرح 26.3فیصد ہے جو گزشتہ برس 10.5فیصد تھی ، فروری میں مہنگائی کی شرح 31.5فیصد جبکہ گزشتہ برس فروری میں مہنگائی کی شرح 12.2فیصد تھی ، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابوکرکے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جارہا ہے۔