فلم انڈسٹری کے بارے میں پریانکا چوپڑا کے دعوے پر اداکار شیکھر سمن کا ردعمل بھی آگیا

ممبئی ( آئی این پی )بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نے فلم انڈسٹری کے بارے میں پریانکا چوپڑا کے دعوی کی تصدیق کردی ہے، ساتھ ہی خود سے اور بیٹے ادھیان سے متعلق خیالات شیئر کیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کے بعد کئی لوگوں نے فلم انڈسٹری کے تاریک پہلووں پر بات کرنا شروع کردی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے کہا تھا کہ میری توجہ اب ہالی ووڈ پر ہے، میں بالی ووڈ میں لوگوں کے رویوں اور سیاست سے تھک چکی ہوں۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکار کے اس بیان کے بعد کئی ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے اپنے تجربات شیئر کیے، جن میں سے ایک شیکھر سمن بھی ہیں۔
شیکھر سمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات پر مبنی پیغامات کی ایک سیریز شیئر کی اور کہا کہ بالی ووڈ میں میرے اور بیٹے ادھیان کے حوالے سے گینگ اپ کیا گیا اور ہمیں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پریانکا چوپڑا کے خیالات سن کر بالکل بھی دھچکا نہیں لگا، بالی ووڈ میں ایسا گروہ ہے جو آپ کو دباتا ہے اور ستاتا ہے، یہاں تک کہ آپ ختم نہ ہوجائیں، یہی کچھ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی ہوا۔
Priyanka Chopra's sensational revelation has not come as a https://t.co/QWVcCbvmoA is well known the way the cabal within the film industry https://t.co/Tp75gHCDlH will oppress, suppress and persecute you till you are https://t.co/YgQcqJykYb happened with SSR.
— Shekhar Suman (@shekharsuman7) March 30, 2023
شیکھر سمن نے مزید کہا کہ ایسا دیگر کے ساتھ بھی ہوتا ہے، انہیں بھی توڑا جاتا ہے، برداشت کرلو یا چھوڑ جاو، خدا کا شکر ہے پریانکا نے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں ایسے 4 افراد کو جانتا ہوں جنہوں نے مجھے اور بیٹے ادھیان کو بہت سے پروجیکٹس سے نکلوادیا۔ شیکھر سمن نے کہا کہ یہ گینگ بہت طاقتور ہے، ساتھ ہی یہ بھی سچ ہے کہ یہ صرف رکاوٹیں کھڑی کرسکتے ہیں لیکن ہمیں روک نہیں سکتے۔