مفتی عبدالقیوم کا قتل ، سپاری دینے والا ملزم قتل کی واردات براہ راست کیمرے پر دیکھتا رہا، تحقیقات میں اہم انکشافات

مفتی عبدالقیوم کا قتل ، سپاری دینے والا ملزم قتل کی واردات براہ راست کیمرے پر ...
مفتی عبدالقیوم کا قتل ، سپاری دینے والا ملزم قتل کی واردات براہ راست کیمرے پر دیکھتا رہا، تحقیقات میں اہم انکشافات

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث ملزم عتیق سے متعلق پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سپاری دینے کے بعد قتل کی واردات براہ راست کیمرے پر دیکھتا رہا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عتیق پولیس میں ملازم تھا اور اس کا حال ہی میں ٹرانسفر ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے )  میں کیا گیا تھا اور     کئی حساس و اہم مقامات پر  ڈیوٹی بھی دیتا رہا ہے۔ ملزم نے کرائے کے قاتلوں کو سپاری دی اور سی سی ٹی وی کیمرے پر قتل کے براہ راست مناظر دیکھتا رہا۔ مفتی عبدالقیوم کو 21 مارچ کو کراچی میں جائیداد کے تنازع پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔