سٹیج اداکارہ آشا چوہدری نے اپنی کمزوری دنیا کو بتا دی

سٹیج اداکارہ آشا چوہدری نے اپنی کمزوری دنیا کو بتا دی
سٹیج اداکارہ آشا چوہدری نے اپنی کمزوری دنیا کو بتا دی

لاہور(آئی این پی )فلم ، ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ سرخ اور سفید رنگ میری کمزوری ہے ،ساری دنیاگھوم چکی ہوں لیکن اپنے ملک جیسا خوبصورت ملک نہیں دیکھا ۔شوبز میں پرستاروں کی محبت کو انجوائے کررہی ہوں۔

آشا چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک پرستار ہمارے ٹی وی اور سٹیج ڈرامے دیکھتے ہیں لیکن ان کا داد دینے کا انداز تھوڑا مختلف ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں ڈرامہ شائقین ہلہ گلہ کرکے جس طرح داد دیتے ہیں اس سے ملنے والی خوشی نا قابل بیان ہے۔

مزید :

تفریح -