گوجرانوالہ ؛ عدالت کا اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم 

گوجرانوالہ ؛ عدالت کا اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ ...
گوجرانوالہ ؛ عدالت کا اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم 

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت کی،مقدمے میں نامزدملزم محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکردی،سینئر سول جج نے محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ محمد خان بھٹی کو گرشتہ روزراہداری ریمانڈ پر لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کیاگیا تھا۔