صدر مملکت کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست کر دی۔
نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ سے متفرق درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق متفرق سول اپیلیں واپس لیتے ہیں، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی مزید پیروی نہیں چاہتے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی تھی۔