اجزا:
کاٹیج چیز ایک کپ
بیسن ایک پیالی
انڈہ ایک عدد
چکن کیوب ایک عدد
لال مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
میٹھا سوڈا ایک چٹکی
دہی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن، انڈہ ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کاٹیج چیز شامل کردیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔ جب پکوڑے گولڈن براون ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔ چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔