مریم نواز کا مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
مریم نواز نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی، ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز شریف نے کہاکہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
The student federation that was at the core of Pak's inception is insha'Allah being relaunched soon. Use the link or scan QR code to Join MSF & become a part of most vibrant& progressive student body with the aim to rebuild ???????? & realise its full potential https://t.co/K15v9Quu8W pic.twitter.com/FdxotAffZG
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2023