اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب تحقیقات کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق 16 اور 17 فروری کے نیب کال اپ نوٹسز ہائیکورٹ میں چیلنج کیئے گئے ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی تاحال نیب آفس پیش نہ ہوئے ۔