گھر سے دور پردیس میں فوت ہونے والے کو جنت میں کتنی جگہ ملتی ہے؟

گھر سے دور پردیس میں فوت ہونے والے کو جنت میں کتنی جگہ ملتی ہے؟
گھر سے دور پردیس میں فوت ہونے والے کو جنت میں کتنی جگہ ملتی ہے؟
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حضرت  عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: مدینہ میں ایک آدمی فوت ہوگیا، اس کی ولادت بھی مدینہ میں ہوئی تھی۔نبی ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھایا اور فرمایا: ’’کاش ! وہ اپنے مقام پیدائش کے سوا( کسی اور مقام پر) فوت ہوتا۔‘‘حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے اللہ کے رسول! (آپ یہ تمنا) کیوں (کر رہے ہیں؟ ) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب آدمی اپنی پیدائش کی جگہ کے علاوہ کسی اور مقام پر فوت ہوتا ہے تو اس کے لئے مقام پیدائش سے مقام وفات تک پیمائش کر کے( اس کے برابر جگہ) جنت میں دی جاتی ہے۔ ‘‘

(سنن ابن ماجہ : 1614)

مزید :

روشن کرنیں -