سحر و افطار کی تیاریوں میں مصروف روزہ دار خواتین کو سلام
تحریر : آفتاب شاہ
رمضان میں روزے کا اجر تو ایک آفاقی حقیقت ہے لیکن کچھ لوگ روزے کے ساتھ اچھے اخلاق اور خدمت کا جذبہ رکھ کر د گنا ثواب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں
اور ان میں وہ خواتین سرفہرست ہیں جو رات کے 2بجے سحری کی تیاری کرتی ہیں
پھر گھر کے تمام افراد کو روزہ رکھوا کر خود روزہ رکھتی ہیں اور برتنوں کو دھونے سے لیکر گھر کی صفائی تک میں گلہ شکوہ نہیں کرتیں
یہاں تک کہ دوپہر کے 3 بجے سے افطاری کی تیاری شروع کردیتی ہیں
اور 10 قسم کی اشیاءتیار کرکے روزہ داروں کے آگے رکھ کر خود سب سے آخر میں کھانے کی طرف ہاتھ بڑھاتی ہیں
یہاں تک کہ مرد حضرات جب بغیر شکریہ کے رخصت ہوتے ہیں
تو یہی خواتین نماز وقت پر ادا کرتے ہوئے ربِ کائنات کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں
اور باورچی خانے میں سحری کے انتظامات کا جائزہ لینا بھی شروع ہوجاتی ہیں۔
ایسی تمام خواتین کو سلام جو روزے کے اجر کو دگنا بھی کرتی ہیں اور سب سے دعائیں بھی لیتی ہیں۔
کتاب” آفتابیات“ سے اقتباس