حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے بجلی کی اصل قیمت کی بجائے بلوں کی کل رقم پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نے یہ فیصلہ گردشی قرضوں میں کمی لانے کے لیے کیا ہے۔ 

ایف بی آر کے جاری کردہ رولز کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں میٹر نمبر یاریفرنس نمبر کی بجائے صارفین کو انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر بجلی کے بل جاری کیا کریں گی۔

 تفصیلات کے مطابق کرائے دار کی صورت میں بجلی کے بلوں پر انکے کمپیوٹرائزڈ نمبر بھی درج ہوا کریں گے جبکہ کی تقسیم کار کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے کوایف بی آرکو بھجوایا کریں گی، ایف بی آر ان نادہندگان کے ذمہ ٹیکس واجبات کی ادائیگی کیلئے کارروائی کیا کرے گا۔

مزید :

بزنس -