حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تین آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی : انصاف کرنے والا حکمران، اور افطار کرنے تک روزہ دار، اور مظلوم کی دعا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے بادل کے اوپر اٹھائے گا، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’میری عزت کی قسم! میں ضرور تیری مدد کروں گا ، خواہ کچھ دیر بعد ہی کروں۔ ‘‘
(سنن ابن ماجہ: 1752)