پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے سستا ہوگیا ہے، فی تولہ قیمت میں400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ آٹھ ہزار 300 ر وپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کمی کے بعد1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے ہو گئی ہے
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 969 ڈالرہو گئی ہے۔