بھارتی کرکٹ کوچ پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا

بھارتی کرکٹ کوچ پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا
بھارتی کرکٹ کوچ پر خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایک سابق کرکٹ کوچ پر بھی خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد ہوگیا، آڈیو لیک ہونے پر مذکورہ کوچ نے خودکشی کی کوشش کی اور اب بھی علاج کے لیے اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون کرکٹر کے مطابق ان کے ایک سابق کوچ کی ڈیہرادون میں مشہور اکیڈمی ہے، اس میں ٹریننگ کرنے والی 3 لڑکیوں کی جانب سے ان پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔

اس سے قبل ایک لڑکی سے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے ان کی آڈیو سامنے آئی تھی جس پر کوچ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس ابھی تک ان کا بیان نہیں لے سکی۔

مزید :

کھیل -