اولمپک کوالیفائر ٹورنا منٹ کے لیے ماریہ خان کی قیادت میں قومی خواتین فٹبال ٹیم کا اعلان ہو گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان )پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو اے ایف سی کے ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے تاجکستان جائے گا۔
یہ مقابلے 5 اپریل سے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم، تاجکستان میں شروع ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلے جائیں گے۔ماریہ خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دفاعی کھلاڑی ملیکہ نور بطور نائب کپتان ان کی معاونت کریں گی۔ 22 رکنی قومی ٹیم اور کوچنگ سٹاف 2 اپریل کو رات 11 بجے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گے۔
گول کیپرز
فاطمہ ناز ،نشا اشرف،رمیصہ خان
ڈیفنڈرز
ملکہ نور ،مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی،صاحبہ شیردل ،سارہ خان ، صوفیہ قریشی
مڈ فیلڈرز
ماریہ خان ، علیزہ صابر ، آمنہ حنیف ،انوشے عثمان،ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہرانو
فارورڈز
عالیہ صادق،انمول حرا،اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، زہمینہ ملک