خاتون نے آتش فشاں برفیلے پہاڑ پر رہائش اختیار کرلی، تفصیلات جان کر ہی دانت بجنے لگیں

خاتون نے آتش فشاں برفیلے پہاڑ پر رہائش اختیار کرلی، تفصیلات جان کر ہی دانت ...
خاتون نے آتش فشاں برفیلے پہاڑ پر رہائش اختیار کرلی، تفصیلات جان کر ہی دانت بجنے لگیں
سورس: Instagram

  

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک نوجوان خاتون برف سے ڈھکے پہاڑ کی چوٹی پر خطرناک حد تک سرد حالات میں ایک ریکارڈ توڑنے اور دوسری خواتین کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش میں کیمپ لگا رہی ہے۔ میکسیکو کے سالٹیلو سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ خاتون پرلا تیجیرینا اس وقت  لاطینی امریکہ کے سب سے بلند پہاڑ پیکو ڈی اوریزابا پر سطح سمندر سے 18,491 فٹ بلندی پر مقیم ہیں۔ یہ خاتون  اس بڑے آتش فشاں کے اوپر 32 دن گزارے  گی۔

ایک نیوز پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پرلاتیجیرینا نے کہا "میں اپنی ذہنی طاقت کو جانچنا پسند کرتی  ہوں۔ اس نے مجھے اس عظیم چیلنج کو انجام دینے کی طرف راغب کیا، جسے میں نے 'ہائی رائز ویمن' کا نام دیا ہے۔ میں ان تمام خواتین کے لیے ایک تحریک بننا چاہتی ہوں جو ایک ایسی تحریک کی تلاش میں ہیں جو انہیں کوششیں جاری رکھنے، ڈٹے رہنے اور رکاوٹوں کے باوجود ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتی ہے۔'

دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 'بعض اوقات، پرلا کو پرتشدد ہواؤں، بجلی کے طوفانوں، ہائپوتھرمیا، اور پہاڑوں میں بیماری کی وجہ سے مشکل محسوس ہوتی ہے، لیکن وہ اس کے ذریعے طاقت حاصل کرتی رہتی ہے۔'   ہائی رائز ویمن چیلنج شروع کرنے سے پہلے  اس کا طبی معائنہ کروایا گیا اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے اس کی آکسیجن اور بلڈ پریشر پر نظر رکھنے کے لیے اسے مسلسل مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -