تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تینوں ججز کے خلاف ریفرنس دائرکرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تینوں ججز نے اپنے ساتھی اور اکثریتی ججز کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، فل کورٹ کا مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا جارہا ہے، تینوں ججز کا ن لیگ کے خلاف فیصلے دینے کا طویل ریکارڈ موجود ہے ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ تینوں ججز ہر صورت خود ہی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں صرف فل کورٹ بینچ کا فیصلہ ہی تسلیم کریں گی۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توہین عدالت ، توہین پارلیمنٹ اور توہین آئین ہو رہی ہے جس کے باعث ریفرنس تو بنتا ہے۔