پانی کی فراہمی کم ہو کر 30فیصد رہ گئی، ارسا کا ہنگامہ خیز اجلاس طلب

پانی کی فراہمی کم ہو کر 30فیصد رہ گئی، ارسا کا ہنگامہ خیز اجلاس طلب
پانی کی فراہمی کم ہو کر 30فیصد رہ گئی، ارسا کا ہنگامہ خیز اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پانی کی فراہمی کم ہو کر 30فیصد رہ گئی، ارسا کا ہنگامی خیز  اجلاس طلب  کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  ارساکی مشاورتی کمیٹی کااجلاس کل منگل کو یہاں ہوگا جس میں تربیلا ڈیم کے ٹنل منصوبوں پر واپڈا کی جانب سے تعمیراتی کام کی عدم تکمیل پر بحث اور غور ہوگا۔ اس کے علاوہ سطح آب کم ہوجانے سے سندھ کو پانی کی فراہمی رک جانے اور خریف کی فصل کے لیے پانی کی دستیابی پر بھی غور ہوگا۔

"جنگ " کے مطابق  پانی کی فراہمی کم ہو کر 30فیصد رہ گئی ہے۔ صوبائی محکمہ آبپاشی میں حکام کے مطابق ارساکی ٹیکنیکل کمیٹی نے پورے خریف موسم کےلیے 30 فیصد پانی کی فراہمی پر کام کیا ہے تاہم یکم اپریل تا 10جون 2024ء خریف کے شروع میں پانی کی دستیابی 30فیصد سے بھی کم رہے گی جس کی وجہ کم درجہ حرار ت اور دریاؤں کے ساتھ جمی برف کے پگھلنے میں تاخیر ہے۔