پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے کھربوں روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے کھربوں روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے کھربوں روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے552 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قرض کے لئے حکومت نے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جبکہ قرض تین ماہ کے لئے لیا جائے گا اور بینک سولہ اپریل تک پیشکشیں جمع کرائیں گے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق قرض پر شرح سود 22 فیصد سے زائد ہوگی جبکہ نیا قرض وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قرض سے ساڑھے تین سو ارب کاپرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔نئی گندم خریداری کے لئے دو سو ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریداری ہوسکے گی۔خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ اگلے چند روز میں کرے گی۔