مشتاق احمد کے عہدے کی معےاد مےں اڑھائی سال کی توسیع

مشتاق احمد کے عہدے کی معےاد مےں اڑھائی سال کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کے سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کے عہدے کی معےاد مےں اڑھائی سال کی توسیع کر دی۔ ای سی بی کے اعلامیے کے مطابق سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد کو ان کی شاندار کارکردگی اور بہترین ریکارڈ کے باعث بطور سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مزید اڑھائی سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وہ 2014ءتک انگلش ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ مشتاق احمد ان دنوں رمضان المبارک کی تعطیلات کے باعث پاکستان میں ہیں اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے موقع پر سری لنکا میں انگلش ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اپنے بیان میں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن بورڈ حکام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ پذیرائی نہ ملنے پر انگلش بورڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے میرے معاہدے میں اڑھائی سال کی توسیع کردی ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔