قومی بیس با ل ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی،خاور شاہ

قومی بیس با ل ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریگی،خاور شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیس بال ٹیم اٹلی میں ہونے والے انٹرنیشنل بیس بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس کا آغاز 31 جولائی سے 7 اگست تک ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے لئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کاانتخاب کیا گیا ہے جس سے بہت امیدیں ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے مینیجر اور کوچ آصف اقبال ہیں جبکہ ہیڈ کوچ مدثر حنیف ہیں اسسٹنٹ کوچ عثمان شہزاد ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کےلئے ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور ٹیم کامیابی حاصل کرکے وطن واپس لوٹے گی۔