انگلش بلے بازکیون پیٹرسن نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

انگلش بلے بازکیون پیٹرسن نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے آسٹرےلوی بگ بیش لیگ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔ پیٹرسن کی مینجمنٹ نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو آگاہ کر دیا ہے کہ سٹار بلے باز کرسمس کی تقریبات ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کےلئے دستیاب ہوں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ وہ سڈنی یا ملبورن کی نمائندگی کریں گے۔ پیٹرسن کی سڈنی تھنڈر کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔