انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لےڈز( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین کرکٹ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل لیڈز میں شروع ہوگا۔ پروٹیز ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا یہ 140 واں ٹیسٹ میچ ہوگا، 1889 سے اب تک کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 139 ٹیسٹ میچوں میں سے 56 میں کامیابی حاصل کی اور 30 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 53 میچ ڈرا ہوئے۔دونوں ٹےموں کے درمےان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا۔