نسلی ٹوئٹ کرنے پر سوئس فٹبالر مورگنیلا اولمپکس سے باہر

نسلی ٹوئٹ کرنے پر سوئس فٹبالر مورگنیلا اولمپکس سے باہر

  

لندن (نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کی اولمپکس فٹ بال ٹیم نے سٹرائیکر مورگنیلا کو سوشل ویب سائٹ پر نسلی ٹوئیٹ کرنے پر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔سوئس فٹبالر نے یہ ٹوئیٹ جنوبی کوریا کی عوام کے متعلق اس وقت کیا جب ان کی ٹیم جنوبی جوریا سے ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہار گئی تھی۔ اس ٹوئیٹ کے بعد تئیس سالہ فٹ بالر کا ٹوئیٹر اکاو¿نٹ ختم کردیا گیا ہے اور انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔مورگنیلا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ’میں نے میچ ہارنے کے بعد بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ میں جنوبی کوریا کی عوام اور ٹیم سے معافی کے ساتھ ساتھ سوئس ٹیم اور سوئس فٹ بال سے بھی معافی مانگتا ہوں۔ اس سے پہلے نسلی تعصب پر مبنی بیان پر یونان کی ٹرپل جمپر بھی اولمپک سے باہر ہو چکیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -