ذکاءاشرف نے بورڈ حکام کو بیانات دینے سے روک دیا

ذکاءاشرف نے بورڈ حکام کو بیانات دینے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے بورڈ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر میڈیا میں بیانات دینے سے گریز کریں اور پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا کو کہا گیا ہے کہ وہ افسران سے ہدایت لے کر میڈیا میں پالیسی بیان جاری کریں۔ ذکاءاشرف نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد چیف سلیکٹر اقبال قاسم ، کپتان محمد حفیظ اور خاص طور پر ڈائریکٹر نیشنل انتخاب عالم کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر بیان بازی سے گریز کریں۔ پی سی بی کے ترجمان ندےم سرور کے مطابق یہ معمول کی ہدایت ہیں جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پالیسی معاملات پر افسران سے رہنمائی لے کر میڈیا کو آگاہ کریں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین نے سب کے لئے یکساں ہدایات دی ہیں۔کسی ایک افسر کی زبان بندی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ بورڈ کے افسران آئے دن میڈیا میں بیان داغ دیتے تھے جس سے غیر ضروری تنازعات جنم لیتے تھے۔