لندن اولمپکس، پاکستان آج ارجنٹائن سے کامیابی کیلئے پرعزم
پاکستان ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں آج اپنا دوسرا میچ ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں پہلا میچ سپین کے خلاف کھیلا تھا او ر میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا تھا دونوں ٹیموں نے اس میچ میں عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کی لیکن پاکستانی ٹیم کے کھیل کی تعریف اس لئے ض¾روری ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں اپنی غلطیوں پر کافی حد تک قابو پایا اس میچ میں سپین کے مدمقابل پاکستان کو بہت کمزور حریف تصور کیا جارہا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ پاکستان اس میچ میں سپین کے ہاتھوں ایک بڑے مارجن سے شکست کھا جائے گا لیکن اس کے برعکس پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے کھیل سے پوری قوم کو حیرت میں ڈال دیا پاکستان کا اس میچ کوبرابر کرنا ہی اس کی کامیابی سمجھا جارہا ہے بہرحال ایک میچ تو پاکستان نے برابر کرلیا آج پاکستان کا جس ٹیم سے مقابلہ ہے وہ سپین کے مقابلے میںپاکستان کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کیا حکمت عملی طے کرتے ہوئے میدان میں اترتی ہے اس کاپتہ تو آج چل جائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلے میچ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر متحد ہوکرمحنت سے کھیلے تووہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے آج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں پاکستان سے پوری قوم کو بہت امیدیں ہیں اور پوری قوم کی دعائیں بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔