پاک سری لنکابورڈز کے درمےان لےگز مےں کھلاڑےوں کی شرکت کا معاہدہ

پاک سری لنکابورڈز کے درمےان لےگز مےں کھلاڑےوں کی شرکت کا معاہدہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان باہمی مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت سری لنکا کے صف اول کے کھلاڑی اکتوبر نومبر میں لاہور میں ہونے والی پاکستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی کوششوں سے ہوا ہے۔ ایم او یوکے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 13 کھلاڑیوں کو سری لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سری لنکا کرکٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے صف اول کے کرکٹرز پاکستان جا کر پاکستان پریمیئرلیگ میں حصہ لیں۔ پاکستان نے مہمان کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔ کھلاڑیوں سے مالی معاملات براہ راست پی سی بی کے حکام طے کریں گے۔ کھلاڑیوں کی کلاس اور مرتبے کے مطابق ان کی نیلامی کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...