اولمپک گیمز ڈوپنگ سے پاک ہونے کی گارنٹی نہیں،اینٹی ڈوپنگ چیف

اولمپک گیمز ڈوپنگ سے پاک ہونے کی گارنٹی نہیں،اینٹی ڈوپنگ چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(نیٹ نیوز ) لندن اولمپکس کے حوالے سے اینٹی ڈوپنگ چیف کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ گیمز ڈپنگ سے پاک ہونگے. آئی او سی میڈیکل کمیشن کے چیئرمین آرن لنگویسٹ کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹس کے علاوہ ایک بڑا انٹیلی جنس آپریشن گیمز میں ڈوپنگ کو سامنے لانے کے لیے اہم ثابت ہوگا، لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ گیمز ڈوپنگ سے مکمل پاک ہونگے. انہوں نے مزید کہا کہ گیمز کو ڈوپنگ سے پاک رکھنے کے لئے اس وقت 215فرنٹ لائن ڈوپنگ آفیشلز،برطانوی پولیس اور یو کے لیگل سسٹم کی مدد سے 5000 ایتھلیٹس کے ڈرگ ٹیسٹس کئے جارہے ہیں