بھارت کے لئے لندن اولمپکس کا پہلا کانسی کا تمغہ

بھارت کے لئے لندن اولمپکس کا پہلا کانسی کا تمغہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز)مردوں کے دس میٹر ائیر رائفل کے مقابلوں میں گگن نارنگ نے بھارت کے لئے لندن اولمپکس کا پہلا میڈل جیت لیا۔ لندن اولمپکس میں دس میٹر ائیر رائفل میں بھارت کے گگن نارنگ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ رومانیہ کے ایلن جوریج مولڈوینو نے سات سو دو اعشاریہ ایک پوائنٹ حاصل کر کے سونے کا تمغہ، اٹلی کے نیکولو کیپریانی نے سات سو ایک اعشاریہ پانچ پوائنٹ کے ساتھ چاندی اور بھارت کے گگن نارنگ نے سات سو ایک اعشاریہ ایک پوائنٹ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ لندن اولمپکس میں یہ بھارت کا پہلا میڈل ہے۔